Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ریاض کے گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ سے اٹھنے والا کثیف دھواں دور سے دیکھا جاسکتا تھا( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)  
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ’ ریاض کے علاقے المشاعل کے دو گوداموں میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا‘۔ 
عاجل نیوزکے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ گوداموں میں لگنے والی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا‘۔ 

شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے جلد آتشزدگی پرقابو پالیا۔ آگ سے اٹھنے والا کثیف دھواں دور سے دیکھا جاسکتا تھا۔  
 محکمہ شہری دفاع نے آگ پرقابو پانے کے بعد متاثرہ گوداموں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جو آگ لگنے کی وجہ معلوم کریں گے۔ 

شیئر: