Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار سے گرمی کی شدید لہر کا امکان

بعض علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے(فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ’ اتوار 19 جون سے مملکت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہر کی زد میں رہیں گے‘۔
سبق نیوز نے کہا کہ’ موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بعض علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی انتہائی شدید ہوگی‘۔ 
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ’ سنیچرکو مملکت کے بعض ریجنز میں بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر ریجن میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی جبکہ ابھا شہر اور اس کے اطراف کی علاقوں میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں بارش ہونے کا امکان ہے‘۔

شیئر: