Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بی جے پی مسلمانوں کے خلاف نہیں ،مختار نقوی

ناگپور ... مرکزی حکومت میں وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی مخالف نہیں ۔مرکزی حکومت ان کی فلاح و بہبود کےلئے مختلف اسکیموں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اس موقف کی مذمت کی جس میں بی جے پی کو مسلمانوں کا مخالف قرار دیا گیا ہے ۔ مختار عباس نقوی نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے سے متعلق بھی حکومت کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مطالبہ آئین اور قانون کے قطعی خلاف ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے مسلمان بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت نے مسلمانوں کےلئے جو مختلف پروگرام شروع کئے ہیں ان میں تعلیمی اور ہنر مندی کو فروغ دینے کےلئے مراکز قائم کرنا شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کو حکومت کی طرف سے بہت سی ایسی سہولتیں بھی دینے پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت وہ صنعتی شعبے میں اپنی کارکردگی دکھا سکیں ۔ انہیں صنعتی شعبے سے روزگار بھی حاصل ہو سکیں ۔ حکومت نے پسماندہ طبقات کےلئے بہت سی روزگار اسکیمیں نافذ کی ہیں جس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمان ان سے استفادہ نہیں کر سکتے ۔ اس وقت مسلمانوں میں 50فیصد پسماندہ ہیں اور جب اسکیم کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہوتا ہے تو اس سے ہندو یا مسلمان نہیں بلکہ پسماندہ طبقے کا ہر فرد استفادہ کر سکتا ہے ۔ اس طرح کے ترقیاتی پروگراموں سے مسلمانوں کو سب سے زےادہ فائدہ پہنچے گا ۔

 

شیئر: