Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

نواز شریف کی مقبولیت کم ہوگئی،زرداری

 کراچی ... سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی مقبولیت ختم ہوگئی۔ آئندہ الیکشن میں ان کی کوئی گنجائش نہیں تاہم پانا مہ کیس کا فیصلہ وزیراعظم کیخلاف آنے کی امید نہیں۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو گیس دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن گیس کی فراہمی سندھ کے لوگوں کی قیمت پر قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے دوستوں پر دباو ڈالا جارہا ہے۔ اندرون سندھ کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ لوگوں کو وہاں پیسہ لگانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ کچھ لو اور دو کی بنیاد پر ہی طے ہوگا۔

شیئر: