Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جعلی حج اجازت نامے فروخت کرنے والا غیرملکی گرفتار 

زیر حراست یمنی شہری غیرقانونی طریقے سے مملکت میں مقیم ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جعلی حج اجازت نامے تیار اورانہیں فروخت کرنے والے مقیم غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے سراغرسانوں نے معقول رقم کے عوض سال رواں کے حج کے اجازت نامے فروخت کرنے والے غیرملکی کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
زیر حراست غیر ملکی یمنی ہے اور غیرقانونی طریقے سے مملکت میں مقیم ہے۔ 
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ حج اجازت نامے فروخت کرنے والے یمنی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 

شیئر: