Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

گائے کاٹنے پر قید اور جرمانے کی سزا

احمد آباد .....گجرات کے ضلع مہسنا میں ایک شخص کو گائے کاٹنے پر 3سال قید او ر5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔65سالہ یوسف رحمان ویپاری نے اپنے غیر قانونی مذبح خانے میں 3گائے کاٹی تھیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ گائے دودھ دینے والا جانور ہے جس سے انسانی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور دودھ متوازن خوراک بھی ہے جس سے قوم صحت مند رہتی ہے۔ گائے اور اسکی ہر چیز زراعت کے شعبے کے لئے بھی اہم ہے اور ملک کی ساری معیشت کی بنیاد ہی اسی پر ہے۔ پولیس نے 9اگست 2006 ءکو اس شخص کے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا تھا اور موقع سے ہی ویپاری کو گرفتارکیا تھا۔ اس کے قبضے سے گائے کا 300کلو گرام گوشت ملا جبکہ 3گائے کٹی ہوئی تھیں۔ مذبح خانے میں 7دیگر جانور بھی پائے گئے تھے۔ انہیں کاٹنے والے دیگر قصائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ ویپاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

شیئر: