سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) 16اگست 2022 سے جنوبی کوریا کے لیے پہلی براہ راست پرواز شروع کرے گی۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ کا کہنا ہے کہ ’پہلی براہ راست پرواز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے لیے چلائی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے علاوہ دیگر چار نئے بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے سال رواں براہ راست پروازیں چلانے کا پروگرام ہے‘۔
السعودیہ ریاض سے سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ، جدہ سے سپین کے شہر برسلز کے لیے پروازیں چلائے گی۔ علاوہ ازیں دو اور نئے بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے کا پروگرام ہے۔ جلد نئی منزلوں کا اعلان کردیا جائے گا۔