Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

طائف میونسپلٹی کے تفتیشی دورے، کئی دکانیں بند

’تفتیشی دورے طائف کے شمالی علاقے کی مارکیٹوں میں کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے گزشتہ دنوں شہر کی مارکیٹوں اور دکانوں کے تفتیشی دورے کئے جن میں متعدد خلاف ورزیوں پر کئی دکانیں سربمہر کردی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی کارروائیاں طائف شہر کے شمالی علاقے میں کی گئیں۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران بلدیہ ضوابط کے علاوہ صحت کے معیارات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’جن دکانوں میں معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ان میں سے بعض کو جرمانے اور بعض کو نوٹس جاری کئے گئے‘۔
’جبکہ جہاں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں وہاں فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان بند کردی گئی‘۔

شیئر: