Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کمپنی سے دو لا کھ 50 ہزار کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’مذکورہ افراد نے ڈرائیور پر حملہ کیا جو سامان سے بھرا ٹرک لے کر جارہا ہے، اسے مار مارکر لہو لہان کردیا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے دو لاکھ 50 ہزار ریال کا سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نے ایک کمپنی کے ڈرائیور سے جو سامان لوڈ کرکے  جارہا ہے کو مارا اور گاڑی سمیت سامان چوری کرکے فرارہوگئے۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی تعداد 6 ہے، ان میں ایک شہری، 4 یمنی جن میں سے سے درانداز ہے جبکہ ایک شامی تارک ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے ڈرائیور پر حملہ کیا جب وہ سامان سے بھرا ٹرک لے کر جارہا ہے، اسے مار مارکر لہو لہان کردیا‘۔
’کیس درج کرنے کے بعد فوری طور پر ملوث افراد کی تلاش کی کارروائی شروع ہوئی اور ریکارڈ وقت میں انہیں گرفتار کرلیا گیا‘۔

شیئر: