مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج مشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حجاج کرام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شریک پاکستان حج مشن حکام کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو بہتر دے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں حج مشن مکہ مکرمہ میں ڈائریکٹر جنرل حج ابرار مرزا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستانی حجاج کی دی جانے والی سہولیات جن میں رہائش, ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ان کا جائزہ لیا گیا۔
حج مشن کے ارکان سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج ابرار مرزا کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے چودہ جون سے پاکستانی حجاج مکہ مکرمہ پہنچنا شرور ہوجائیں گے جن کی خدمات کے لئے حج مشن کا عملہ پوری طرح تیار ہے ۔
مدینہ منورہ اور جدہ سے حجاج کو مکہ مکرمہ لانے کے انتظامات کو بھی حتمی دے دی گئی ہے ۔ حجاج کرام کے لئے 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتال اور ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اجلاس میں ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ ساجد اسدی اور ڈائریکٹر میڈیکل مشن کرنل ندیم عباس سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔