Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے روسی صدر کو تہنیتی پیغامات

’سعودی قیادت نے روسی صدر کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے روسی صدر کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔
شاہ سلمان نے روسی صدر کے نام روانہ کئے گئے مکتوب میں  صدر پوٹین اور روسی عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح کا پیغام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا جس میں روسی صدر اور عوام کے لیے مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: