Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مریضوں اور سیکیورٹی گارڈز میں مار پیٹ

کیمبرج شائر....مقامی اسپتال میں اچانک کسی بات پر مریضوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان مار پیٹ شروع ہوگئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پو لیس کو اس ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے سراغ رساں کتوں کی بھی مدد حاصل کرنا پڑی مگر یہ لڑائی دوسرے دن بھی کسی نے کسی شکل میں جاری رہی۔ کہا جاتا ہے کہ جھگڑا پہلے مریضوں کے درمیان ہی شروع ہوا تھا اور جب سیکیورٹی گارڈز نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تو وہ بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔ یہ اسپتال کیمبرج شائر کے ویٹ مور کے علاقے میں ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ اس اسپتال میں کچھ قیدی بھی زیر علاج تھے جو خود بھی دنگے میں شامل ہوگئے جن میں سے 7 کو اب دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مارپیٹ میں ملوث بیشتر مریضوں کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

شیئر: