Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شام میں دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 11 ہلاک، 34 زخمی

شام میں رواں سال دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
شام میں 11 شہری اس وقت ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے جب اُن کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سیرین آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہلاکتیں شام کے جنوبی شہر دارا میں ہوئیں جب ایک پِک اَپ ٹرک زمین میں چھپائی گئی باردوی سرنگ کے اوپر سے گزرتے ہوئے دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
دھماکے میں مرنے والوں میں سے پانچ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔
بارودی سرنگ کے اس دھماکے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ 
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدور ہیں جو گندم کی فصل کاٹ کر آ رہے تھے۔ 
سیرین آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس تنظیم کے مطابق رواں سال شام میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔
شام میں ایک دہائی سے جاری خانہ جنگی کے دوران سڑکوں کے کنارے اور عمارتوں میں دھماکہ خیز مواد دبایا گیا جس کے پھٹنے کے واقعات تواتر سے ہو رہے جن میں ہزاروں شہری زخمی اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: