Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ہوائی فائرنگ کرکے غیرملکی کو زخمی کرنےو الا شہری گرفتار

دمام: حفر الباطن پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ایک غیرملکی کو زخمی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حفر الباطن کے ایک شادی ہال میں ہوائی فائرنگ سے قریبی مسجد کی چھت بھی متاثر ہوئی جبکہ ایک گولی سے غیرملکی ڈرائیورزخمی ہوگیا۔ گولی گاڑی کی چھت کو پارکرکے ڈرائیور کو لگی تھی جو قریبی سڑک سے گزر رہا تھا۔ مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کربل زیاد الرقیطی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ واقعہ چند پہلے ایک شادی کی تقریب میں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیا تو ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: