Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ ریجن میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہ

وادی الفرع کمشنری میں درجہ حرارت 51.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اس سال مدینہ منورہ ریجن میں موسم گرما کی شروعات سے انتہائی درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر گیا ہے‘۔
مدینہ منورہ ریجن میں وادی الفرع کمشنری واحد علاقہ ہے جہاں موسم گرما کے آغاز سے درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بڑھا ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ’جمعے کو وادی الفرع کمشنری میں سائے میں چیک کیا گیا درجہ حرارت 51.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
قومی مرکز نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ ’مدینہ منورہ ریجن اور مشرقی ریجن میں اس سال انتہائی درجہ حرارت غیر معمولی ہوگا‘۔

شیئر: