Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

اتحادی افواج میں مصر کی بحری اورفضائی افواج شرکت کر رہی ہے، عسیری

ریاض: اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے اعلامیہ جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ یمن میں دستوری حکومت کی مدد کے لئے قائم عرب اتحادی افواج میں مصر کی بحری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہے۔ مصر عرب ممالک کے ساتھ اس اتحاد کا حصہ ہے۔العربیہ ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں جو بات کہی گئی کہ مصری صدر نے 30ہزار سے 40ہزار افواج بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی اس کا تعلق عرب لیگ کے اس اجلاس سے ہے جس میں بحران کے بالکل شروع میں یمن میں آپریشن کا فیصلہ ہوا تھا۔مصری افواج اتحاد میں بحیرہ احمر کے جنوبی علاقہ کے علاوہ باب المندب کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے جس کی سلامتی مصر کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: