المخا پر داغے جانے والے4میزائل ناکارہ بنادیئے گئے
ازان: سعودی عرب کی طرف داغے جانے والے 4بیلسٹک میزائل ناکارہ بنادیئے گئے۔ سعودی افواج کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کا نشانہ سرحدی علاقہ المخا تھا۔ سعودی فضائیہ نے میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنادیا۔