اقتصادی سروے آف پاکستان میں سعودی عرب کو پاکستانی ورکرز کی سب سے پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
سال 2021 میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں سے 54 فیصد نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ ترسیلات زر میں بھی 25 فیصد حصہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ڈالا۔
اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق سال2021 کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں تقریباً 28 فیصد ہوا۔ جبکہ بیرون ملک جانے والے کل افراد میں سے 54 فیصد نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات و ادائیگیاںNode ID: 538336
سال 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 86 ہزار 648 افراد بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ذریعے بیرون ملک گئے۔ سال 2020 میں یہ تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 705 تھی۔ ان ورکرز میں سے ایک لاکھ 55 ہزار 771 نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ دوسرے نمبر پر عمان رہا جہاں 38 ہزار پاکستانی گئے جبکہ 37 ہزار افراد بحرین گئے۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد 27 ہزار 442 ہے۔
سب سے زیادہ ورکرز صوبہ پنجاب سے بیرون ملک گئے جن کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 877 تھی جبکہ خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 76 ہزار 213 ورکرز نے دیگر ممالک کا رخ کیا۔ سندھ سے 21 ہزار، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 10 ہزار 671، قبائلی علاقہ جات سے 16 ہزار افراد بیرون ملک گئے۔
اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ 50 سال میں ایک کروڑ 17 لاکھ افراد بیرون ملک گئے جن میں سے 96 فیصد خلیجی ممالک میں ہیں۔
