Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کراچی میں مندر پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک مندر پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضٰی وہاب نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مندر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ بدھ کی شام کو سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں جن میں ایک مندر کے اندرونی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ مشتعل افراد کے حملے میں مندر کے اندر رکھی مورتیاں بھی ٹوٹ گئیں تھیں۔
صحافی یسریٰ رضوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے یسریٰ عسکری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی اطلاع دی۔

شیئر: