Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فلپائن جانے والوں کے  لیے توکلنا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول 

کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر بھی لے چکے ہوں(فوٹو ٹوئٹر)
فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ فلپائن کے متعلقہ حکام نے سعودی ایپ ’توکلنا‘ میں دستیاب ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹ کو قابل قبول قرار دیا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق  سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ توکلنا ایپ میں ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹ اسی صورت میں قابل قبول ہوگا جب سعودی شہری کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر ڈوز بھی لے چکے ہوں گے‘۔ 
سفارتخانےکا کہنا ہے کہ’ فلپائنی حکام نےیہ سہولت ملک میں متعدی امراض کے منتظم اداروں کی مشترکہ ورکنگ ٹیم کے فیصلے کے بعد دی ہے‘۔

شیئر: