Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

دمام پولیس نے کیبل چور غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا

’گرفتار شدہ افراد چوری کی جانے والی چیزیں استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت کردیا کرتے تھے‘ (فوٹو: سبق)
دمام پولیس نے زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرنے والے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی تعداد دو ہے اور یہ سوڈانی تارکین ہیں۔
دمام پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کیبل کے علاوہ متعدد دکانوں سے الیکٹرانک اشیا چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کی پولیس کو تلاش تھی۔ شہر میں متعدد واقعات کی تفتیش کرنے پر معلوم ہوا تھا کہ ان کے پیچھے ایک ہی گروہ ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ افراد چوری شدہ کیبل اور الیکٹرانک سامان استعمال شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت کردیا کرتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
 

شیئر: