Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مکہ میں دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا 

آتشزدگی سے دو افراد متاثر ہوئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے النزھہ محلے میں دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیرملکی گاڑیوں میں لگی آگ اور دھواں دیکھ کر گھبرا گئے۔ 
محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی کی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ کو قریب کی عمارتوں تک  پہنچنے سے روک دیا۔

آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں( فوٹو ٹوئٹر شپری دفاع)

آتشزدگی سے دو افراد متاثر ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ شہری دفاع نےبیان میں کہا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری طورپر آگ پر قابو پالیا۔
آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور گہرے دھوئیں کے بادل ہیں ۔صارفین نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو فوری کارروائی پر ستائش کی ہے۔

شیئر: