جموں/راولپنڈی ...کنٹرول لائن پر پیر کو سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے جواب دیا گیا۔جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کا جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ہندوستانی اخبار کے مطابق پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دیا گیا۔فوجی ترجمان نے بتایا پاکستانی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ۔فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔