Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکی کی بے دخلی

عدالت نےایک لاکھ ریال جرمانے کا فیصلہ بھی سنایا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں سعودی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے ایک غیرملکی کوبلیک لسٹ کرکے بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حائل کی عدالت نے تجارتی پردہ پوشی کا جرم ثابت ہوجانے پر یمنی شہری اور سعودی شہری کی تشہیر کے احکام جاری کیے تھے۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ’ ایک تجارتی ادارے کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے تھے کہ وہ غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہے‘۔
سعودی شہری کے نام سے یمنی شہری حائل میں میوہ جات اور مٹھائیوں کا کاروبار کرنے والا ادارہ چلا رہا  تھا۔ یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ یمنی شہری لیبر ویزے پر ہے او اس کی ماہانہ تنخواہ  15 ہزار ریال ہے۔آمدنی غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر بھجوا رہا تھا۔ 
وزارت تجارت نے بتایا کہ ’عدالت نےایک لاکھ ریال جرمانہ اور خود ان کے خرچ پر تشہیر کا فیصلہ دیا تھا‘۔ 
عدالت نے میوہ جات اور مٹھائیوں کا ادارہ سیل کرنے، کاروبار ختم کرنے، سجل تجارتی منسوخ کرنے، اپنے نام سے غیرملکی کو کاروبار کرانے والےسعودی کو کاروبار کرنے سے روکنے اور زکوۃ  فیس اور ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: