Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام کے قریب ہوٹل کی کرین گرنے سے انڈین کارکن ہلاک 

ہوٹل کی سیکیورٹی کمپنی کے حکام نے واقعہ کی اطلاع دی تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کے قریب واقع ہوٹل کی صفائی کے دوران کرین گرنے سے ایک انڈین کارکن ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ میں اجیاد پولیس سٹیشن اور پبلک پراسیکیوشن نے کرین گرنے اور کارکن کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ تمام ضروری کارروائی کرلی گئی۔ 
 مکہ مکرمہ کے سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو ہوٹل کی گیارہویں منزل سے صفائی کرین گرنے سے انڈین کارکن ہلاکت کی اطلاع ملی۔ ہوٹل کی سیکیورٹی کمپنی کے حکام نے اس کی اطلاع دی تھی۔ 
 ذرائع نے بتایا کہ 33 سالہ انڈین کارکن اوراس کے ساتھی ہوٹل کی بیرونی کھڑکیوں کی صفائی کررہے تھے۔ گیارہویں منزل پر رخ موڑتے وقت کرین کارکن کے سر پر آ گری۔
مکہ پولیس کے حکام نے فنگر پرنٹس سمیت تمام ضروری معلومات کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔
مرنے والے انڈین کارکن کی نعش النورسپیشلسٹ ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔

شیئر: