Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حرمین ایکسپریس کے کرایے کم ہوگئے، جدہ ائیرپورٹ سے مکہ 34 ریال

کرایوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کی خاطر کیا گیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن سے مکہ مکرمہ کے لیے کرایہ کم کرکے 42 ریال کیا گیا ہے۔ اسی طرح جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن سے مدینہ منورہ کا کرایہ 100 ریال اور مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا کرایہ 119 ریال ہوگا۔
عکاظ اخبار کے مطابق  حرمین ایکسپریس ٹرین کے عہدیدار نے بتایا کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ کا کرایہ 34 ریال اور مدینہ منورہ کا کرایہ 99 ریال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کی خاطر کیا گیا ہے۔

شیئر: