Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط

یہ اسرائیل کا کسی بھی عرب ریاست کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان منگل کو آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رواں برس تجارتی حجم دو ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اسرائیل کا کسی بھی عرب ریاست کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ ہے اور مشرق وسطیٰ کے دونوں ممالک نے مزید تجارت بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر معیشت اور صنعت اورنا باربیوا اور ان کے اماراتی ہم منصب وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کیے۔
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیر امیر ہائیک نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی گذشتہ ٹویٹ ’اسرائیل اور امارات آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے کے جواب میں لکھا کہ ’ہوگیا۔‘
یو اے ای اسرائیل بزنس کونسل کے شریک بانی دوریان باراک نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’2022 میں اسرائیل اور امارات کے درمیان تجارت دو ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید اشیا، اشیائے صرف، سیاحت اور لائف سائنس کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھایا جائے گا۔‘
’دبئی تیزی سے اسرائیلی کمپنیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے، سال رواں کے آخر تک تقریباً ایک ہزار اسرائیلی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں یا اس کے ذریعے کام کر رہی ہوں گے، اور اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔‘

شیئر: