مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ، ابہا میں سب سے کم
’گزشتہ کئی روز سے مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ پر برقرار ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں ریکارڈ گرمی کا اندراج کئی روز سے مسلسل ہو رہا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گزشتہ کئی روز سے مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ پر برقرار ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’یہ تمام شہروں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے جو ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس کے بالمقابل ابہا میں درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے جو پورے ملک میں سب سے کم ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے بعد دمام اور الاحسا گرم علاقے ہیں جہاں درجہ حرارت 43 ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’مدینہ منورہ چوتھے نمبر ہے جہاں 42 درجہ حرارت ہے جبکہ سکاکا، العلا اور ینبع میں 41 سینٹی گریڈ ہے‘۔