Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

’جدید ویکسین کی تیاری‘ برطانوی دوا ساز کمپنی نے امریکی فرم خرید لی

کمپنی کے بیان کے مطابق ’گلیکسو سمتھ کلائن نے افینی ویکس کی خریداری کے لیے معاہدہ کر لیا ہے‘ (فوٹو: روئٹترز)‘
برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن نے امریکی بائیو فارماسیوٹیکل فرم تین ارب 30 کروڑ ڈالر میں خرید لی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے دو ارب 10 کروڑ بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’گلیکسو سمتھ کلائن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے افینی ویکس کے حصول کے لیے ایک حتمی معاہدہ کر لیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’افینی ویکس ویکسینز کی ایک نئی کلاس کی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے ہے جن میں سب سے جدید (ویکسینز) اگلی نسل کی نیوموکوکل ویکسین ہیں۔‘
کیمبرج، میساچوسٹس میں قائم فرم گردن توڑ بخار، نمونیا اور خون کے بہاؤ کے انفیکشن سمیت بیماریوں کے لیے ویکسین بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔
جی ایس کے کے چیف سائنٹیفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ’فرم کی مجوزہ خریداری ہماری ویکسینز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پائپ لائن کو مزید مضبوط کرے گی، ایک نئی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرے گی۔‘
چیف سائنٹیفک آفیسر ہال بیرن نے مزید بتایا کہ ’ہم بہت سے باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ضرورت مندوں کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔‘
یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چیف ایگزیکٹیو ایما والمسلے جی ایس کے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ کمپنی کو کووڈ ویکسین اور علاج میں تاخیر پر سرمایہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گلیکسو نے گزشتہ ماہ امریکی گروپ سیرا آنکولوجی کو ایک ارب 90 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا جو کینسر کی نایاب اقسام کی ادویات کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔

شیئر: