Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مہلت سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہمارا مشن ہے، ویلفیئراتاشی

گزشتہ دو دنوں میں 1200ہروب والے ہم وطنوں کو آؤٹ پاس جاری کئے
 
الخبر( بشیر احمد بھٹی ) ہمارا مشن ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے دی گئی مہلت سے پوری طرح فائدہ اٹھا یا جائے اور زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کی وطن واپسی کو آسان بناسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کمیونٹی ویلفیئراتاشی محمود لطیف نے الخبر کے پاکستانی اسکول میں قائم ہیلپ ڈیسک کے دورے کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز میں بغیر کسی وقفے کے تقریباً 1200ہروب زدہ پاکستانی بھائیوں کو آ وٹ پاس جاری کئے جاچکے ہیں۔ ہم جلد سے جلد ہروب کے کاغذات مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں تارکین وطن کے دیگر مسائل مثلاً عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات، کفیلوں سے معاملات، جیلوں میں قیدپاکستانی جو معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں، ان کی داد رسی پربھرپور توجہ دی جاسکے۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل پروفیسر سرفراز حسین بھی سفارتی ٹیم کی معاونت کے لئے موجود تھے۔ 
 
 
 

شیئر: