Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی عرب اور قطر میں باہمی تعلقات کے فروغ کا جائزہ

سعودی نائب وزیر خارجہ سے قطری معاون وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو وزارت خارجہ ریاض میں قطر کے معاون وزیر خارجہ برائےعلاقائی امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹرسعود الساطی اور مملکت میں متعین قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ بھی موجود تھے۔

شیئر: