Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سکول بس حادثے میں ہلاک ہونے والی بچی کے والد نے ذمہ داروں کو معاف کردیا 

تمام افراد کو معاف کرکے انسانیت نوازی کی نئی مثال قائم کی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی شہری عاطف العنزی نے سکول بس حادثے میں ہلاک ہونے والی اپنی بیٹی ’لارا‘ کی تدفین سے قبل حادثے کے ذمے دار تمام افراد کو معاف کرکے انسانیت نوازی کی نئی مثال قائم کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بچی کے والد نے کہا تھا کہ ’جب تک حادثے کے ذمے دارافراد کی معافی کا قانونی طور پراندراج نہیں ہوگا وہ اپنی  بیٹی کی تدفین نہیں کرے گا‘۔ 
 حادثے کے ذمے دار بس ڈرائیوراوراس گاڑی کی خاتون ڈرائیور جس سے بس کی ٹکر ہوئی تھی دونوں کی رہائی کے بعد بچی کی نماز جنازہ اور تدفین کی گئی۔
تدفین سے قبل عاطف العنزی نے تبوک کے ہسپتال میں حادثے کے ذمہ دار عرب ملک سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور سے ملاقات کی۔
العنزی نے ڈرائیورسے کہا کہ ’یہاں اس لیے نہیں آیا کہ یہ پتہ لگاوں کہ حادثہ کیوں اور کس نے کیا۔ اپنی بیٹی کی تدفین سے قبل حادثے کے ذمے دار افراد کو معاف کرنے آیا ہوں‘۔
سعودی طالبہ کے والد نے نے دوسری گاڑی کی اس خاتون ڈرائیور کو بھی معاف کردیا جس کی ٹکر سے بس الٹ گئی تھی۔ 
سعودی شہری کا کہنا ہے کہا کہ ’یہ کام اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تبوک کے البوادی محلے میں سکول بس اور گاڑی کے تصادم میں پرائمری سکول کی چوتھی کلاس کی طالبہ لارا ہلاک ہوگئی اور دیگر بارہ  بچےزخمی ہوگئے تھے۔  

شیئر: