Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تحریک انصاف جبر اور فسطائیت کا مقابلہ کرے گی: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اتحاد غیر فطری ہے جس کا کام عمران خان کو ہٹانا تھا۔
پیر کو لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ تحریک انصاف جبر اور فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق 25 مئی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی آئی جی اسلام آباد کو طلب کرے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پولیس نے شیلنگ کی۔ 
مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ حکومتی ایما پر پولیس نے اسمبلی کا تقدس پامال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’انہوں نے خواتین کے ساتھ جو زیادتیاں کی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ان کے ٹرائل ہوں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کا الیکشن صحیح نہیں اور نہ ان کا حلف صحیح ہے۔

شیئر: