Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کے علاقے کدوہ کو نئے سال میں گرایا جائے گا

’نئے سال 1444 کے ماہ محرم سے کدوہ میں مکانات گرانے کا آغاز کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
رائل اتھارٹی برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہے کہ مسفلہ محلے میں واقع کدوہ علاقے کو گرانے کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’نئے سال 1444 کے ماہ محرم سے کدوہ میں مکانات گرانے کا آغاز کیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقے سے منہدم کیا جائے جانے والا کل رقبہ 686.056.03 مربع میٹر ہوگا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’کدوہ کا منہدم کیا جائے والا علاقہ شمال کی طرف سے رنگ روڈ سے شروع ہوتا ہے اور جنوب میں شارع التقوی تک ہے‘۔
’جبکہ مشرق میں مخطط روابی سے مغرب میں شارع الہجرہ تک کا رقبہ ہے‘۔

شیئر: