Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق دراندازی میں مدد سنگین جرائم میں آتا ہے ( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کے علاقے المخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پانچ یمنی شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق الباحہ پولیس نے میڈیا ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’قانون کے مطابق دراندازوں کو کسی بھی قسم کی نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا، انہیں روزگار یا قیام کے لیے جگہ دینا جرم ہے۔ ایسا کرنے والے کو 15 برس قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔‘
علاوہ ازیں دراندازوں کو نقل وحمل کے لیے فراہم کی جانے والی گاڑی یا گھر جہاں انہیں قیام کی سہولت فراہم کی گئی ہو، وہ بھی بحق سرکار ضبط کر لیا جاتا ہے۔
 ترجمان نے بتایا کہ’ دراندازی میں مدد سنگین جرائم میں آتا ہے اس پر گرفتاری، قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر ہیں‘۔  

شیئر: