Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جدہ میں فلیٹوں کے بڑھتے کرائے سے شہری اور غیر ملکی پریشان

فلیٹوں کے کرایےعام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جدہ شہر میں فلیٹوں کے بڑھتے ہوئے کرایے سے شہری اور غیر ملکی شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ عمارتوں کے مالکان تین ہزار ریال سیکیورٹی جمع کرانے پر بھی زور دینے لگے ہیں۔ 
اخبار 24 نے شہر جدہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات رہائشی فلیٹوں پرواضح طور پرمرتب ہورہے ہیں۔ فلیٹوں کے کرایےعام آدمی کی  پہنچ سے باہر ہو گئے۔
فلیٹوں کے کرایے کے حوالے سے ایک سروے کے مطابق ’‘دو کمروں کا عام فلیٹ کا کرایہ 25 ہزار ریال سالانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ بجلی کا بل اس کے علاوہ ہے‘۔ 
’تین کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 35 ہزار، چار کمروں کے اپارٹمنٹ کا 40 جبکہ پانچ کمروں کا کرایہ مالکان کی جانب سے 50 ہزار ریال طلب کیا جانے لگاہے‘۔ 
یاد رہے کہ شہر میں ہونے والی تبدیلی سے قبل دو کمروں کا فلیٹ باسانی 8 سے 10 ہزار ریال جبکہ 3 کمروں کا کرایہ 10 سے 12 ہزار ریال اور چار کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 16 سے 20 ہزار ریال سالانہ ہوتا تھا۔ 
اخبار 24 نے اس حوالے سے وزارت بلدیات وہی ترقی وہاوسنگ سے رابطہ کرکے وضاحت کے لیے ای میل پر سوال نامہ بھی ارسال کیا مگر کسی بھی ذمہ دار کی جانب سے اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 
واضح  رہے جدہ شہر کی نئی پلاننگ کے تحت کچی اورغیر منظم آبادیوں کو ختم کیا جارہا ہے جس کے تحت عمارتوں کوگرانے کا کام جاری ہے۔ 
شہرکا جنوبی حصہ گرایا جاچکا ہے جہاں رہنے والوں نے شمالی اور مغربی سمت میں نقل مکانی کی جس کے باعث ان علاقوں میں فلیٹوں اور مکانوں کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ 

شیئر: