Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

انڈوں کے نرخوں میں اضافے پر وزارت تجارت کی کارروائی

درمیانے سائز کےانڈوں کا ایک کریٹ 15 سے 16 ریال میں دستیاب ہے(فوٹو الریاض)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ’ مملکت بھرمیں مرغیاں اور انڈے وافر مقدار میں اور طلب سے زیادہ مہیا ہیں‘۔
وزارت تجارت نے انڈوں کے نرخوں میں اضافے کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
  الریاض اخبار میں مرغیوں اور انڈوں سے متعلق سروے رپورٹ میں بتایا کہ ’ درمیانے سائز کےانڈوں کا ایک کریٹ 15 سے 16 ریال میں دستیاب ہے جبکہ بڑے سائز کے انڈوں کا کریٹ 17 سے 18 اور جمبو سائز کے انڈوں کا کریٹ 19 تا 20 ریال میں فروخت ہورہا ہے‘۔ 
مارکیٹ میں ایک ہزار گرام والی مرغی کے نرخ 17 سے 18 ریال کے ہیں۔ 
صارفین  کا کہنا ہے کہ ’وزارت تجارت کے انسپکٹرز کی کارروائی کے باعث مرغیوں اور انڈوں کے نرخ کنٹرول میں آگئے ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر انڈوں کے بائیکاٹ کی مہم اوراس حوالے سے ہیش ٹیگ کا سرکاری اداروں نے نوٹس لیا ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا کہ ’وزارت تجارت انڈوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لےاور من مانی روکی جائے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مرغی کا گوشت بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ فی کس سالانہ 50 کلو گرام مرغی کا گوشت استعمال ہورہا ہے۔ اس حوالے سے مملکت کا نمبر پوری دنیا میں تیسرا ہے۔
مملکت میں سالانہ 138 ملین ٹن مرغیوں کا گوشت استعمال ہورہا ہے۔ عرب دنیا میں اس حوالے سے مملکت پہلے نمبر پر ہے۔ مرغیوں کے گوشت کی پیداوار میں سعودی عرب 60 فیصد تک خود کفیل ہے۔ 

شیئر: