سعودی عرب کی کنگ عبداللہ پورٹ 370 عالمی پورٹس میں سر فہرست
جدہ پورٹ 8 ویں اور کنگ عبدالعزیز پورٹ 14 ویں نمبر پر ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی پورٹس عالمی اشاریوں میں سرفہرست ہیں جن میں سے تین کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2021 کے دوسرے ایڈیشن میں سرفہرست ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایک بیان میں بتایا گیا کہ کنگ عبداللہ پورٹ 370 عالمی پورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ جدہ اسلامی پورٹ 8 ویں اور کنگ عبدالعزیز پورٹ 14 ویں نمبر پر ہے۔
شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں ریڈ سی کے ساحل پر واقع کنگ عبداللہ پورٹ خطے کی پہلی پورٹ ہے جو مکمل طور پر نجی شعبے کی ملکیت، ترقی یافتہ اور چلتی ہے۔
کنگ عبداللہ پورٹ کو سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، مکہ، مدینہ اور ینبع سے قربت حاصل ہے۔
سی پی پی آئی 2021 عالمی بینک کے ٹرانسپورٹ گلوبل پریکٹس کی طرف سے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے میری ٹائم، ٹریڈ اور سپلائی چین ڈویژن کے تعاون سے تیار کردہ ایک اشارے ہے جو عالمی معیشت میں اہم سٹیک ہولڈرز کے لیے بہتری کے لیے ایک حوالہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
سعودی سی پورٹ پبلک اتھارٹی موانی کے صدر عمر حریری نے کہا کہ سی پی پی آئی 2021 پر سعودی پورٹس کی کامیابیاں جو 2020 کے نتائج سے کہیں زیادہ ہیں، موانی کی آپریشنز کو فعال کرنے، صارفین کے تجربے کو بڑھانے اور ایک موثر، قابل اعتماد تجارتی اور اور ریگولیٹری ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئیں۔
سی پی پی آئی کے مطابق 2021 میں دنیا کو متاثر کرنے والے چیلنجوں کے باوجود تین سعودی پورٹس نے غیر معمولی سکور ریکارڈ کیے جو پورٹس کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
کنگ عبداللہ پورٹس کی رینکنگ دوسری پوزیشن سے بڑھ کر پہلی، جدہ اسلامک پورٹ 55 ویں پوزیشن سے 8 ویں اور کنگ عبدالعزیز پورٹ جو گزشتہ ے 88 ویں نمبر سے 14ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے وزیر اور موانی کے چیئرمین صالح بن ناصر الجاسر نے اس بات پر زور دیا کہ پورٹس اور بحری نقل و حمل کے شعبے سعودی وژن 2030 کے مطابق قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس حکمت عملی کے مقاصد کے راستے پر گامزن ہیں۔