Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
تازہ ترین

جیونی میں کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد میں نیلام

0 seconds of 24 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:24
00:24
 
بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی میں ایک کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے۔
جمعے کو بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر عبدالخالق نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مچھلی 48 اعشاریہ پانچ کلو وزنی ہے۔
انسپکٹر عبدالخالق کے مطابق کروکر مچھلی جیونی میں ایک خوش قسمت ماہی گیر کے جال میں پھنس گئی تھی۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو جیونی کے ماہی گیروں کے ہاتھ ایک ساتھ 18 قیمتی مچھلیاں لگی تھیں جن میں سے 22 کلو وزنی سب سے بڑی مچھلی پانچ لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔
شکار کی گئی قیمتی مچھلی کروکر کو مقامی بلوچی زبان میں ’کیر‘ اور اردو میں ’سوا‘ مچھلی کہا جاتا ہے۔
گزشتہ برس مئی میں بھی جیونی میں کروکر مچھلیاں پکڑی گئی تھیں جن سے ایک مچھلی 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔
سمندری حیات کے امور کے ماہر اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد معظم خان کے مطابق کروکر مچھلی کا گوشت مہنگا نہیں ہوتا لیکن اس کا بلیڈر مہنگا ہوتا ہے جس کی چین، سنگا پور، ہانگ کانگ اور کئی یورپی ممالک میں بڑی مانگ ہے۔
بلیڈر کا استعمال سرجری، ادویات، کاسمیٹکس اور خوراک سمیت ایک خاص قسم کے سوپ میں کیا جاتا ہے۔

شیئر: