لاہور... لاہور کی پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروںکے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت طارق کے نام سے ہوگئی جو علاقہ مناواں کا رہائشی تھا ۔کارروائی کے دوران گرفتار خاتون نورین حیدر آباد کی رہائشی نکلی۔ مکان سے حساس اداروں کو لڑکی اور اس کے والد کے شناختی کارڈز کی کاپیاں ملی ہیں۔شناختی کارڈ پر لڑکی کا نام نورین لغاری درج ہے جو حیدر آباد کی رہائشی ہے۔ اس کے داعش سے رابطوں اور شام جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نورین شام میں کالعدم تنظیم داعش کے ساتھ رہی۔ 6 دن پہلے ہی وطن واپس آئی تھی۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو میں ایم بی بی ایس سال دوم کی طالبہ اورڈھائی ماہ سے لاپتہ تھی ۔