Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لنڈی کوتل میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار زخمی

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے درو اڈا اکاخیل(لنڈی کوتل) میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کو دن پونے 12 بجے پیش آیا۔
فائرنگ میں ایف سی اہلکار عاقب کو کندھے کے نچلے حصے میں گولی لگی۔
زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔
گزشتہ برس جون میں مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ بعدازاں دسمبر 2021 میں بھی ضلع ٹانک میں ایسے ہی ایک حملے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی تھی۔

 

شیئر: