Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایئرفورس کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اترنے میں کامیاب رہا (فوٹو: ایئرفورس)
پاکستان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
بدھ کو پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بیان کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ کے اواخر میں بھی پاکستان کی ایئرفورس کا ایک تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: