Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیکس مارچ

واشنگٹن...ا مریکہ کی کئی ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔کیلیفورنیا میں امریکی صدر کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے۔ ایک دوسرے پرمکوں ،لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ نیویارک، لاس اینجلس، اور شکاگو میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد صدر ٹرمپ سے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ان مظاہروں کو ٹیکس مارچ کا نام دیا گیا تھا۔

 

شیئر: