Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوشل میڈیا سٹار دو سعودی خواتین پر چار لاکھ ریال جرمانہ 

وڈیو میں ایک ملک کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے ابلاغی ضوابط کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا سٹار 2 سعودی خواتین پر4 لاکھ ریال کاجرمانہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ سعودی خواتین نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں ایک ملک کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی‘۔
اتھارٹی کے مطابق مقامی خواتین نے ابلاغی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ اس پرانہیں طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔
بیان میں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق دونوں پر چار لاکھ ریال کا جرمانہ کردیا گیا۔

شیئر: