Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

پیرس میں قطر کے سفارتخانے پر حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک

پروسیکیوٹر دفتر کے مطابق تفتیش کے لیے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس میں قطر کے سفارتخانے میں ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر کو پیرس میں پراسیکیوٹر کے دفتر نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کے بعد تفتیش کے لیے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ ’میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ آج سے قتل کی تفتیش شروع ہو گئی ہے۔‘
پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس قتل میں کسی ہتھیار کا استعمال ہوا ہے کہ نہیں۔
بیان کے مطابق ’محافظ کی موت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔‘
فرانسیسی اخبار لا پیریسین نے پیر کی صبح پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کے سفارتخانے میں ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے۔

شیئر: