Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 سلطنت عمان میں تمام مقامات پر کورونا ایس او پیز ختم

کمیٹی نے خصوصی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
سلطنت عمان نے ملک میں کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے کےلیے تمام مقامات اور سرگرمیوں پرعائد پابندیاں اور حفاظتی تدابیر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عمان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وبائی امراض سے نمٹنے پر مامور کمیٹی نے خصوصی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
 کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں کورونا کے متاثرین سے متعلق تمام اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں زیرعلاج متاثرین کے کوائف کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں تمام مقامات اور ہرطرح کی سرگرمیوں کے دوران مقررایس او پیز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ معاشرے کے تمام افراد امراض سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی کرتے رہیں۔
بخار آنے یا تنفس کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں گھروں میں رہیں اور حفاظتی ماسک ضروراستعمال کریں۔ 
تمام شہری اورمقیم غیرملکی خصوصا بوڑھے،لاعلاج امراض میں مبتلا افراد اور کمزور مدافعتی نظام کے شکار افراد بند مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔ 
کمیٹی نے تمام عمانی شہری اور مقیم غیرملکی بوسٹر ڈوز لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

شیئر: