Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت نے ایرانی تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

بحری جہاز کے ایرانی عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ایرانی بحری جہاز پکڑا ہے جس میں 240 ٹن ڈیزل موجود ہے جو سمگل کیا جا رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کویت نے علاقائی سمندری حدود میں اس جہاز کو  اپنے قبضے میں لیا ہے۔

ڈیزل سمگلنگ کو منظرعام پر لانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

دبئی میں قائم العربیہ ٹی وی نے سنیچر کو بتایا کہ بحری جہاز کے ایرانی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کا عملہ ایک مخصوص قیمت پر کچھ دیگر چھوٹے جہازوں سے یہ ایندھن خرید رہا تھا۔
کویتی وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل کی سمگلنگ کےاس واقعے کو منظرعام پر لانے کے لیے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہیں۔

شیئر: