Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

گاڑیاں چرانے والا عادی مجرم گرفتار

مشرقی ریجن کی پولیس نے سٹارٹ حالت میں گاڑی چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ گاڑی میں بچی بھی موجود تھی۔
اخبار  24 کے مطابق مشرقی ریجن کی  پولیس کا کہنا تھا کہ ایک سعودی نے گاڑی ایسی حالت میں چوری کی جبکہ اس کے اندر ایک بچی بیٹھی ہوئی تھی تاہم بچی انجانے شخص کو گاڑی میں گھستے ہوئے دیکھ کر آخری لمحے میں گاڑی سے اتر گئی تھی۔  
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے کا ریکارڈ  دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ عادی چور ہے اس سے قبل 14 گاڑیاں چوری کرچکا تھا جنہیں بازیاب کیا جاچکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 

شیئر: