Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جازان میں قات اسمگل کرنے والا گرفتار

قات کے پودے کی کاشت یمن میں ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان سیکیورٹی فورس نے العارضہ کمشنری میں ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 195 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقامی  شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 
یمن سے ملنے والے سعودی عرب کے کوہستانی سرحدی علاقے میں نشہ آور پتوں (قات) کا استعمال بہت زیادہ ہے۔
قات کے پودوں کی کاشت یمن میں ہوتی ہے اور وہاں سے دشوارگزار راستوں سے مملکت  اسمگل کی جاتی ہے۔
سرحدی علاقے میں کوسٹ گارڈز کی جانب سے قات اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے جامع کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

شیئر: