Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پی سی بی شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کو تیار

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی کو بھی الواعی میچ دینے کے لئے تیار ہوگیا۔ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو فون کر کے ملاقات کے لئے لاہور بلا لیا ۔نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو یقین دلایا کہ انہیں باوقار انداز سے رخصت کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر آل راونڈر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ آفریدی پاکستان کے ہیرو ہیں ۔ اپنے پیغام کے آخرمیں لو یو لالا بھی لکھا۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے بورڈ کے رو ئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سابق کپتان دبئی گئے ہیں۔ وطن واپسی پر نجم سیٹھی سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آل راونڈر کو جولائی میں شیڈول بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں فیئرویل میچ کھلائے جانے کاامکان ہے۔
 

 

شیئر: